دانت میں کیڑا یا شدید درد سے بچاؤ کے آسان طریقے

دانت ہمیں کھانا چبانے میں مدد کرنے کے علاوہ چہرے کی خوبصورتی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ جب ہم ہنستے ہیں تو سب سے پہلے یہی دکھائی دیتے ہیں اسلیئے ان کی خوبصورتی اور صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ دانتوں میں ہونے والے مسئلے کیلیئے ڈینٹسٹ کے پاس جاؤ تو ہزاروں روپے خرچ ہوجاتے ہیں، تو کیوں نہ پہلے گھریلو ٹوٹکوں سے ان مسائل کو حل کر کے دیکھا جائے تا کہ آپ کے پیسے بھی بچ جائیں اور تکلیف بھی کم ہوجائے۔ دانت چمکانے کیلیئے: دانتوں کو چمکانے کیلیئے کیلے کا ٹکڑا لیں اور اسے پیس کر پیسٹ بنالیں اور روزانہ صبح اور رات میں اس سے برش کریں دانت صاف ہوجائیں گے۔ سرسوں کے تیل میں ہلدی اور نمک ملا کر دانتوں پر لگائیں اور برش کریں اس سے بھی بہترین نتائج حاصل ہونگے اور دانت ایک دم صاف۔ دانتوں میں کیڑا لگ جائے یا سوراخ بن جائے: دانتوں میں کیڑا لگ جائے، سوراخ بن جائے، درد ہو یا خون آتا ہو ایسے میں پھٹکری کو پانی میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اسے پانی میں روئی کو ڈبو کر اس کو اپنے دانتوں کی جڑوں میں کچھ دیر کے لیے رکھ لیں یا اس پانی کو تھوڑی دیر منہ میں رکھ کر کلی کرلیں۔ اسکے علاوہ ڈائی فروٹ اور سبزیاں کھانے سے بھی دانت اچھے رہیں گے۔ پیلے دانتوں کیلیئے: اکثر لوگوں کے دانت چائے کافی کے زیادہ استعمال سے پیلے ہوجاتے ہیں، ایسے میں آپ انگارے کی بجھی ہوئی راکھ لیں اور اس میں نمک شامل کر کے منجن بنالیں اور اس سے دانت صاف کریں۔ سارا پیلا پن ختم ہوجائے گا

کیٹاگری میں : صحت