امریکا اور اسرائیل غزہ جنگ بندی پر متفق، برطانوی اخبار کا دعویٰ

امریکا اور اسرائیل غزہ جنگ بندی پر متفق ہو گیا برطانوی اخبار نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ اخبار کے مطابق ٹرمپ اور نیتن یاہو نے ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ یہ بھی دعویٰ کیا کہ ٹرمپ اور یاہو میں غزہ کے مستقبل کی قیادت سے متعلق فیصلہ بھی طے پاگیا ہے۔ خفیہ کال میں امریکی وزیر خارجہ اسرائیلی وزیر اسٹریٹیجک امور شامل تھے۔ امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ غزہ جنگ کا خاتمہ امریکا کی قیادت میں ہوگا