تحریک انصاف اپنے غلط فیصلوں کا شکار ہوگئی، راناثنااللہ

وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے فیصلہ دیاتھا جسے چیلنج کیاگیا،آئینی بینچ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی فیصلہ تسلیم کرناچاہیے،تحریک انصاف اپنے غلط فیصلوں کا شکار ہوگئی ہے۔  تحریک انصاف نے آج تک خود ایسے فیصلے کیے جن سے ان کو نقصان ہوا،عدالتی فیصلے کے بعد حکومت کو ایسا نمبر مل جائے گا جس سے ہمیں قانون سازی میں آسانی ہوگی۔ حکومت کو اکثریت حاصل ہو تو قانون سازی کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔