اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے تبادلے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا، انٹرا کورٹ اپیل وکیل منیر اے ملک کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کو درست قرار دیتے ہوئے سنیارٹی کا معاملہ صدر پاکستان کو بھجوا… اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز ٹرانسفر کیس کے فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیل میں کالعدم قرار دیا جائے اور انٹرا اپیل کے التوا تک 19 جون کا فیصلہ معطل کیا جائے۔






