سانحہ سوات کی تحقیقات میں پیش رفت چیف سیکرٹری نےتحقیقاتی رپورٹ پرعملدرآمد سےمتعلق چار محکموں کوخط ارسال کردیا۔ ذرائع کے مطابق خط سیاحت، ریلیف، آبپاشی اور بلدیات کے محکموں کو لکھا گیا ہے۔ رپورٹ کی سفارشات کےتحت افسروں اور اہلکاروں کےخلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ سوات، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیوکےاہلکاروں کی غفلت ثابت ہوئی تھی۔ انتظامی اور قانون سازی سےمتعلق تجاویز پر بھی عمل درآمد کیاجائے، مستقبل میں سانحہ سوات جیسےواقعات کےتدارک کیلئےدرکار موثرقانون سازی کی جائے۔
