خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی دھڑوں میں تقسیم

خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات ، پی ٹی آئی دھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔ عرفان سلیم ، خرم ذیشان اور وقاص اورکزئی کا سینیٹ انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا۔ پارلیمانی اور پولیٹکل کمیٹیوں کے فیصلوں کو بھی مسترد کر دیا۔ جاری ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں جمع کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہم نامزد کیا ہے اور ہم الیکشن لڑیں گے۔