وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے احساس پروگرام فنڈ 8 ارب روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت احساس فلیگ شپ انیشیٹو اجلاس ہوا۔ پروگرامز میں احساس نوجوان، احساس ہنر، احساس روزگار اور احساس اپنا گھر شامل کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے چاروں پروگراموں میں ضم اضلاع کے لیے علیحدہ حصہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہر پروگرام میں بلاسود قرضوں کے لیے 2 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ اور ضم اضلاع کے پروگرامز کے لیے فنڈز بھی علیحدہ مختص کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے عوام خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔
