کراچی کے علاقے سُرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کونسلر محمد حبیب جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ مقتول کی شناخت 60 سالہ حبیب کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی کی شناخت عدنان اظہر کے نام سے ہوئی، جس کی عمر 43 سال ہے۔ فائرنگ کا واقعہ سرجانی سیکٹر فور سی میں آپسی جھگڑے کے دوران پیش… فائرنگ کے واقعے کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ محمد حبیب مقامی لوگوں کی کنڈے کی شکایت پر گئے تھے اور میٹنگ کرکے جیسے ہی نکلے ان پر گولیاں چلائیں گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کنڈا مافیا پیپلز پارٹی کی سرپرستی پر کام کررہی ہے، مجرموں اور ان کے سرپرستوں کو گرفتار کیا جائے۔ حافظ نعیم نے مطالبہ کیا کہ نگراں وزیر داخلہ، نگراں وزیر اعلی اور آئی جی سے مطالبہ ہے کہ فوری نوٹس لیں اورمجرموں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ نگراں حکومت کا امتحان ہے کہ وہ قبضہ مافیا سے جان چھڑواٸیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ ہم ایف آئی آر کٹوائیں گے اور اگر ہماری ایف آئی آر نہ کاٹی گئی یا اسپتال کی رپورٹ میں کسی قسم کی ہیر پھیر کی گئی تو جماعت اسلامی احتجاج کرے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015