پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار نہ کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے جاری وارنٹ گرفتاری کا کیس نمٹا دیا۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے بعد یہ معاملہ پشاور ہائی کورٹ میں زیر… جسٹس اعجاز انور کے تحریر کردہ فیصلے میں عدالت نے وزیر اعلیٰ کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر فیصلے کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کیس پر آج اسلام آباد کے سینئر سول جج سماعت کریں گے، عدالت نے عدم پیشی پر پہلے مقامی پولیس کو گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
