اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ کی صورتحال تباہ کن قرار دیدی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کی صورتحال تباہ کن قرار دیدی۔ فلسطین کے دو ریاستی حل پر تین روزہ عالمی کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ کی تباہی ناقابل برداشت ہے اور غزہ کے خاتمے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے مسئلہ فلسطین حل کرنا ہوگا، موجودہ تنازع خطے کو غیر مستحکم کررہا ہے۔ یہ کانفرنس غزہ کےقبضے کے خاتمے کی طرف ایک فیصلہ کن موڑ کے طور پر کام کر سکتی ہے۔