ایم اے جناح روڈ پر سی بریز بلڈنگ میں موجود پٹاخوں کےگودام میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ پالیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے 25 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 17 کو جناح اسپتال جبکہ 10 کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جناح اسپتال میں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دھماکے سے قریب موجود گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ گرد و نواح کی بلڈنگ کے شیشے ٹوٹ گئے۔عمارت میں قائم میڈیکل آلات کی دکانوں میں آکسیجن سلینڈر بھی موجود ہیں جنہیں ہٹایا جارہا ہے۔






