چینی صدر کا ایس سی او کے رکن ممالک کو دس ارب یوآن قرض فراہم کرنے کا اہم اعلان

چینی صدر شی جن پنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے لیے اہم مالیاتی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے تمام رکن ممالک کو 10 ارب یوآن قرض فراہم کیا جائے گا تاکہ ان کی اقتصادی ترقی اور مالی استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔ علاوہ ازیں، آئندہ تین سالوں کے دوران انٹربینک کنسورشیم… شنگھائی تنظیم کے25ویں سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئےکہا وسائل میں اضافے کیلئےاستعداد کارمیں اضافہ ضروری ہے۔ مشترکہ خوشحال مستقبل کیلئے تجارتی اورمواصلاتی روابط بڑھانا ہوں گے۔چین رکن ملکوں کی سماجی اور معاشی ترقی میں کرداراداکرنےکیلئےپرعزم ہے۔ اپنے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے رکن ملکوں کو عملی اقدامات کرناہوں گے،چین رواں سال ایس سی او ممالک کو2 ارب یوآن کی گرانٹ دینے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔ چین ایس سی اوپی ایچ ڈی پروگرام کا آغاز اور موجودہ وظائف کی تعدادکودُگنی کرےگا۔ مزیدکہا رکن ملکوں کےدرمیان سائنس وٹیکنالوجی میں تعاون وقت کی ضرورت ہے۔ ایس سی او باہمی اعتماد اورباہمی مفادکےاصولوں کےتحت آگے بڑھ رہی ہے،ایس سی اوملکوں کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی بہت گنجائش ہے۔