معروف گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کاگھربھی سیلاب سے شدیدمتاثرہوگیا ناموراداکارہ وگلوکارہ عارفہ صدیقی لاہور کے علاقے چوہنگ کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیرہیں جوسیلاب سے شدیدمتاثرہوئی ہے،عارفہ صدیقی نے سیلابی پانی اترنے کے بعد اپنے متاثرہ گھر کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔سیلابی پانی گھر میں داخل ہونے سے گھر کا سامان بکھرا ہوا ہے،عارفہ صدیقی اپنے شوہر معروف گلوکار وموسیقارتعبیرعلی کے ہمراہ سیلابی پانی اتر جانے کے بعد اپنے گھر کی صفائی میں مصروف ہیں ۔
