.پاکستان نے ایشین یوتھ مکس مارشل آرٹ میں تین میڈلز حاصل کیے

پہلی ایشین مکس مارشل آرٹ یوتھ چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہری کرتے ہوئے تین میڈلز اپنے نام کر لئے۔ بحرین میں منعقدہ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے عمر وزیر اور محمد ثاقب نے سلور جبکہ نوجوان جائٹر آمین اللہ نے برانز میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ریکارڈ ایک کروڑ ، 38 لاکھ ، 80 ہزار انعامی رقم کا اعلان پاکستانی کھلاڑیوں کو ایشین مکس مارشل آرٹ یوتھ چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی پر پاکستان نے تیسری ایشین یوتھ گیمز کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان مکس مارشل آرٹ فیڈریشن کے صدر بابر راجہ کی میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی ہمارے نوجوان فائٹرز بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے۔ ٹیگز :سلور میڈلمکس مارشل آرٹس پاکستان نے ایشین یوتھ مکس مارشل آرٹ میں تین میڈلز حاصل کیے