فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت سے متعلق میسی بڑا اعلان سامنے آگیا

عالمی چیمپئن ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ کو شاندار انداز میں یادگار بنا دیا۔بیونس آئرس میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر میں ارجنٹینا نے وینزویلا کو تین صفر سے شکست دی۔ میسی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے اور اپنے وطن میں ممکنہ طور پر کھیلے گئے آخری میچ کو یادگار لمحہ بنا ڈالا۔ میچ کے دوران 80 ہزار سے زائد شائقین نے اپنے ہیرو کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اختتام پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے جب لیونل میسی آبدیدہ ہوگئے۔ میچ کے بعد گفتگو میں میسی نے کہا کہ آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ وقت قریب آنے پر صورتحال دیکھ کر فیصلہ کروں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری عمر کی وجہ سے زیادہ امکان یہی ہے کہ میں نہ کھیل سکوں۔