سپریم کورٹ نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے اوورسیز لیٹیگنٹس فیسیلی ٹیشن سیل قائم کردیا۔ اعلامیےکے مطابق اوورسیزپاکستانی واٹس ایپ اور آن لائن پورٹل کے ذریعے رجوع کرسکیں گے، کیس کی معلومات ا ور فیصلوں کی تصدیق شدہ نقول آن لائن فراہم ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ صرف سپریم کورٹ سے متعلقہ کیسز کا ہی فیسیلی ٹیشن سیل میں اندراج ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی درخواست بھی سیل کے ذریعے دی جاسکے گی، تمام ریکارڈ ڈیجیٹل طور پر محفوظ ہوگا۔
