کاؤنٹی کرکٹ کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں امام الحق کی شاندار پرفامنس جاری ہے، ٹاپ آرڈر بلے باز نےحنیف محمد میں ٹرپل سنچری اسکور کر دی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ملتان کی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اوپنر بلے باز امام الحق نے ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم کے خلاف 300 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ ٹاپ آرڈر بیٹر نے 276 گیندوں پر 300 رنز اسکور کیے، جبکہ وہ 291 گیندوں پر 330 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امام الحق کو کاؤنٹی کرکٹ سے طلب کر کے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی تھی۔ اس سے قبل امام الحق نے کاؤنٹی کرکٹ میں یارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 9 میچز میں 707 رنز اسکور کیے، اس دوران نہوں نے 4 سنچریز اور 3 ففٹیز بھی بنائیں۔
