7 ستمبر کو لڑے جانے والے معرکے کی یاد میں آج یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے

1965 کی جنگ کے 7 ستمبر کے یادگار فضائی معرکے کی یاد میں آج ملک بھر میں یومِ فضائیہ منایا جا رہا ہے۔ اس دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات اور بہادری کی لازوال داستان رقم کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا، جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔ یہ وہ دن ہے جب پاک… اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے اپنے غیر معمولی کارنامے سے تاریخ رقم کی، جب انہوں نے محض ایک منٹ میں دشمن بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے۔ ان کی یہ کارکردگی فضائیہ کی تاریخ کا سنہرا باب ہے جسے ایک معجزہ قرار دیا جاتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ فضائیہ پر اپنے پیغام میں پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ فضائی محاذ پر اپنی برتری منوائی۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ کی ناقابلِ تسخیر جنگی صلاحیتیں اور جدید حکمتِ عملی اس کی پیشہ ورانہ عظمت کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ثابت کیاکہ دشمن کبھی جذبے کوشکست نہیں دے سکتا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے معرکہ حق بنیان مرصوص میں فیصلہ کن کردارادا کیا۔ پاک فضائیہ نے دشمن کوچاروں شانے چت کرکےدنیا کوحیرت زدہ کر دیا۔ واضح رہے کہ آج پاک فضائیہ کے شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔