گلوکار و سماجی کارکن ابرار الحق کے قائم کردہ سہارا ٹرسٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کراچی کے ایک بڑے شاپنگ مال میں امدادی کیمپ لگایا۔ کیمپ میں شہریوں نے دل کھول کر عطیات دیے جبکہ متاثرین کی مشکلات اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مواد بھی تقسیم کیا گیا۔ شہریوں نے امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی اور سیلاب زدگان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ سہارا ٹرسٹ کے نمائندوں نے بتایا کہ ریلیف کا یہ سلسلہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
