بیلا روس کی ارینا سبالنکا نے لگاتار دوسری مرتبہ یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا

بیلا روس کی ارینا سبالنکا نے لگاتار دوسری مرتبہ یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا۔ نیویارک کے فلشنگ میڈوز میں کھیلے گئے سال کے آخری ٹینس گرینڈ سلام کے فائنل میں سبالنکا نےامریکہ کی آمندا انیسمووا کو شکست دے کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔عالمی نمبر ایک ارینا سبالنکا نےانیسمووا کوسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ سبالنکا نے انیسمووا کے خلاف 3۔6 اور 6-7 سے کامیابی سمیٹی۔ سبالنکا کا یہ سال کا پہلا جبکہ مجموعی طور پر چوتھا گرینڈ سلام اعزاز ہے۔ سبالنکا نے اس سے قبل 2023 میں آسٹریلین اوپن، جبکہ 2024 میں آسٹریلین اوپن اور یو ایس اوپن ٹائٹلز اپنے نام کئے تھے۔