پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل، برطانوی ہائی کمشنرکا بیان

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ عالمی سطح پر موسمیاتی اقدامات میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ تاکہ پاکستان اور دیگر حساس ممالک کو مستقبل میں ممکنہ ماحولیاتی خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ایک انٹرویو کے دوران جین میریٹ نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہے۔ جب کہ موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے مختلف نظاموں اور آبادی میں تیز اضافے کی وجہ سے پاکستان کو تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے بڑے امتحان کا سامنا ہے۔