وزیراعظم نے الیکٹرک بائیک اسکیم میں سبسڈی کا اعلان کر دیا

وزیراعظم الیکٹرک بائیک اسکیم 2025 کے تحت عوام کے لیے 50 ہزار روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ الیکٹرک بائیک اسکیم کا منصوبہ پاکستان ایکسیلیریٹڈ وہیکل الیکٹری فیکیشن پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد پاکستان میں فیول پر انحصار گھٹانا اور آلودگی کم کرنا ہے۔ اسکیم کے تحت صارفین منتخب کردہ الیکٹرک بائیکس زیرو ڈاؤن پیمنٹ، اور دو سالہ قسطوں میں بغیر کسی سود کے ساتھ خرید سکیں گے, اس سہولت کا مقصد یہ ہے کہ خریداروں کو مالی دباؤ کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ آسان ماہانہ اقساط میں بائیک حاصل کر سکیں۔ حکومت نے بائیک اسکیم میں وارنٹی اور آؤٹ آفٹر سیلز سروس بھی شامل کی ہے، جو چار سال یا 50 ہزار کلومیٹر تک ہوگی۔ یہ اسکیم کے لئے 18سے 65 سال کی خواتین، معذور افراد اور اوورسیز پاکستانی درخواست کے دوران ترجیح دی جائے گی، درخواستیں کے سرکاری پورٹل پر جمع کرائی جا سکیں گی، شفافیت یقینی بنانے کے لئے عمل میں فارم فل کرنا اور کمپیوٹرائزڈ بالٹ سسٹم شامل ہے۔