کیا ہیئر ڈائی سے باقی بال بھی سفید ہو جاتے ہیں؟ماہرین سے جانیے

آج کل بالوں کا رنگ بدلنا فیشن کا حصہ بن چکا ہے۔ کچھ لوگ مختلف رنگوں کوملا کراسٹائل آزمانے کے لیے ڈائی کرتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ سفید بال چھپانے کے لیے ڈائی کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن ایک عام خوف موجود ہے۔ کیا بالوں کو رنگنے سے باقی بال بھی جلدی سفید ہو جاتے ہیں؟ آئیےحقیقت جانتے ہیں ۔بال کیوں سفید ہوتے ہیں؟ بالوں کا رنگ میلانن نامی رنگت سے آتا ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ میلانن کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور بال سفید یا سنہری ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ غلط خوراک، زیادہ تناؤ، سورج کی زیادہ نمائش، بیماری یا جینیاتی عوامل بھی بالوں کو جلد سفید کر سکتے ہیں۔ کیا ہیئر ڈائی سے بال سفید ہوتے ہیں؟ عام تصور کے برخلاف، ہیئر ڈائی باقی بالوں کو سفید نہیں کرتی۔ بالوں کے سفید ہونے کا عمل قدرتی ہے اورہیئر ڈائی اس میں کوئی کردار ادا نہیں کرتا ۔ ڈائی صرف انہی بالوں پر اثر انداز ہوتی ہے جن پر لگائی جاتی ہے اورجڑوں کے رنگ کو بدل نہیں سکتی۔ البتہ، کچھ کیمیائی ڈائی بالوں کو خشک اور کمزور بنا سکتی ہیں، جس سے لگتا ہے کہ بال جلد سفید ہو رہے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ صرف بالوں کی صحت پر اثر کرتا ہے۔ ہیئر ڈائی صرف سفید بالوں کی ظاہری شکل کو چھپانے کا ایک طریقہ ہے کیا آپ کو بال رنگنے چاہیے؟ بالوں کو رنگنا آپ کی پسند پر منحصر ہے۔ اگر آپ قدرتی طریقے چاہتے ہیں توحنا یا انڈیگو استعمال کریں۔ انڈیگو میں موجود قدرتی اجزاء بالوں کو نرم اور چمکدار بناتے ہیں۔ کیمیائی ڈائی استعمال کریں تو بار بار نہ کریں اور اعلیٰ معیار کی ڈائی کا انتخاب کریں۔ اچھی خوراک اور بالوں کی مناسب دیکھ بھال بالوں کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت