ماہ ستمبر کے لیے ایل این جی نرخ بڑھ گئے

اوگرا نے ماہ ستمبر کے لیے درآمدی ایل این جی مہنگی کردی۔ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی مہنگی ہوگئی ہے۔ سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.01 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے اور سوئی سدرن کے لئے نئی قیمت 11.01 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ ستمبر کے لئے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔