بلوچستان پولیس میں نیا تنازع پیدا ہوگیا ہے، نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) بلوچستان محمد طاہر کی تعیناتی پر ایڈیشنل آئی جی نے اپنے تحفظات اظہار کر دیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی بلوچستان سعید وزیر نے نئے تعینات ہونے والے آئی جی بلوچستان محمد طاہر کے ماتحت کام کرنے سے انکار کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہےکہ… جس میں انہوں نے مؤقف اپنا کہ نئے آئی جی بلوچستان محمد طاہر میرے جونیئر افسر ہیں، لہذا میں ان کے ماتحتی میں کام نہیں کر سکتا۔ ذرائع کے مطابق نئے آئی جی بلوچستان محمد طاہر کے منصب سنبھالنے کے بعد سعید وزیر نے چارج چھوڑنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ چیف سیکریٹری کو بھیجے گئے مراسلے میں سعید وزیر نے مزیدکہا کہ محمد طاہر انتہائی مخلص، ایماندار اور فرض شناس افسر ہیں، تاہم بطور سینیئر افسر اُن کے ماتحت کام کرنا مناسب نہیں سمجھتا، مجھے چھٹی دیکر میری خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے سپرد کر دی جائیں۔ واضح رہے کہ نئے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے گزشتہ روز (10 ستمبر) کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔
