ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش، صوابی میں 2 نوجوان گرفتار

صوابی میں ٹک ٹاک پر گن کلچر پھیلانے والوں کے خلاف چھوٹا لاہور پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کو دھر لیا۔ پولیس نے ویڈیو میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی پکڑ لیا،دونوں کے خلاف مقدمہ کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈی پی او ضیاء الدین کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر بے حیایی پھیلانے اور گن کلچر کو عام کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔