امریکا میں سیاست کا بدلتا رحجان، پاپ لیو نے بڑا اعلان کر دیا

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا، پوپ لیو نے کہا ہے کہ انہیں امریکا میں کچھ معاملات پر تشویش ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں پوپ لیو نے واضح کیا کہ وہ امریکا میں پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پوپ نے کہا کہ امریکا میں مقیم پادری خود طے کر سکتے ہیں کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کس طرح تعلق رکھیں۔ اسی دوران، پوپ لیو نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنا ورژن بنانے کے منصوبے کو بھی مسترد کر دیا۔ اس سے پہلے پچھلے پوپ فرانسس نے امریکی پادریوں کو ایک خط لکھ کر تارکین وطن سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کی مخالفت کی تھی۔