دنیا بھر میں روزانہ اربوں موبائل ایپلیکیشنز ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے زیادہ ایپس کس ملک میں ڈاؤن لوڈ ہوتی ہیں اور پاکستان اس دوڑ میں کہاں کھڑا ہے؟ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان نے سال 2024 میں تقریباً 3.56 ارب ایپ ڈاؤن لوڈز کے ساتھ عالمی سطح پر… دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان نے 2022 میں بھی 3.5 ارب ڈاؤن لوڈز کے ساتھ یہی درجہ حاصل کیا تھا، جو عالمی ایپ مارکیٹ میں ملک کی مسلسل موجودگی اور بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل سرگرمی کو ظاہر کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان موبائل ایپلیکیشنز اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن چکا ہے۔ سال 2022 میں پاکستان میں ایپ ڈاؤن لوڈز میں 35.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو اسمارٹ فون کے بڑھتے ہوئے استعمال اور انٹرنیٹ تک وسیع رسائی کی واضح عکاسی کرتا ہے۔ عالمی سطح پر چین ایپ ڈاؤن لوڈز میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں صارفین روزانہ لاکھوں ایپس انسٹال کرتے ہیں، جب کہ بھارت، امریکا اور برازیل بھی سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔ اس کے بعد بھارت دوسرے نمبر پر ہے، جو ایک بڑی اور متحرک ایپ مارکیٹ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ برازیل تیسرے اور انڈونیشیا چوتھے نمبر پر ہیں۔ ٹیک ماہرین کے مطابق پاکستان میں ایپ ڈاؤن لوڈز کی شرح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ خاص طور پر نوجوان آبادی اور فری لانسنگ کے بڑھتے رجحان کے باعث۔ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو مستقبل میں پاکستان کا شمار دنیا کی چند بڑی ایپ مارکیٹس میں کیا جا سکتا ہے۔






