غزہ میں دو برس بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں، جہاں اسلامک یونیورسٹی آف غزہ نے بمباری سے متاثرہ عمارت میں بالمشافہ کلاسز دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ جنگ کے دوران یونیورسٹی کی متعدد عمارتیں شدید تباہی کا شکار ہوئیں، کئی حصے مکمل طور پر ملبے میں تبدیل ہوگئے۔ اس کے باوجود جزوی طور پر مرمت کیے گئے کمروں جہاں دیواریں اب بھی ٹوٹی پھوٹی ہیں—میں شعبہ ادویات اور ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کی واپسی ہوگئی ہے۔ گزشتہ دو برس کے دوران تعلیمی عمل مکمل طور پر تعطل کا شکار رہا، جبکہ نقل مکانی، بجلی کی شدید قلت اور تباہ حال تعلیمی انفراسٹرکچر کے باعث آن لائن تعلیم بھی تقریباً ناممکن رہی۔ فلسطینی حکام کے مطابق جنگی کارروائیوں میں غزہ کا پورا تعلیمی نظام متاثر ہوا، 165 تعلیمی ادارے مکمل طور پر تباہ جبکہ 392 کو جزوی نقصان پہنچا۔ یونیورسٹی کی کئی عمارتیں اب بھی ان بے گھر خاندانوں کی پناہ گاہ بنی ہوئی ہیں جن کے مکانات جنگ میں تباہ ہوگئے تھے۔ انتظامیہ نے حکام سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ لوگوں کے لیے جلد از جلد متبادل رہائش فراہم کی جائے تاکہ تدریسی عمل مستقل بنیادوں پر بحال رکھا جاسکے۔ یونیورسٹی کے صدر نے آج کے دن کو تاریخی قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ تدریسی سرگرمیوں کا آغاز بتدریج کیا جارہا ہے اور طلبہ کا حوصلہ اس بات کی واضح نشانی ہے کہ فلسطینی قوم زندگی اور علم سے جڑے رہنے کا عزم رکھتی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پاکستان پیپلز پارٹی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ
- وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کردیا
- ایران امریکا معاہدہ؛ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے طے شدہ مذاکرات اچانک منسوخ، وائٹ ہاؤس کی تصدیق
- امن مذاکرات: اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے ایران نے بھی دورہ سوئٹزرلینڈ ملتوی کردیا
- ایرانی قوم کوفتح ملے گی، مذاکرات کا مطلب دشمن کا مؤقف قبول کرنا نہیں ہوگا، سپریم لیڈر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






