وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے ملاقات

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے ملاقات،اے ڈی بی کا معاشی اصلاحات، ترقیاتی اثرات اور نجی شعبے کے فروغ پر اتفاق۔اے ڈی بی نے پاکستان کو مزید بجٹ سپورٹ کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق اے ڈی بی وفد کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ایما کر رہی تھیں ،اے ڈی بی کی ڈائریکٹر جنرل وسطی اور مغربی ایشیاء بھی وفد میں شامل تھیں ،اے ڈی بی کا معاشی اصلاحات، ترقیاتی اثرات اور نجی شعبے کے فروغ پر اتفاق کیا،وزیرِ خزانہ نے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی اور بہتر عملدرآمد پر زور دیا،حکومت کا نتائج پر مبنی ترقیاتی شراکت داری کےعزم کا اظہار۔ ملاقات میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہآئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی استحکام پر اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے ،ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں میں اصلاحات جاری ہیں ،نجکاری کے عمل میں پیش رفت ہو رہی ہے،سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے ،برآمدات، آئی ٹی سروسز اور ترسیلاتِ زر میں بہتری آئی ہے، اے ڈی بی نے پاکستان کو مزید بجٹ سپورٹ کی یقین دہانی کرائی، دونوں جانب سےنجی شعبے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔