امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جن کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ نئی پالیسی کے تحت ان ممالک کے طلبہ، امریکی شہریوں کے اہلِ خانہ اور افغان اسپیشل امیگرینٹ ویزا رکھنے والے افراد بھی متاثر ہوں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق شام، جنوبی سوڈان، نائجر، مالی، برکینا فاسو اور وہ افراد جن کے سفری دستاویزات فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں، ان کے امریکا سفر پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ جبکہ انگولا، اینٹیگوا و باربوڈا، بینن، آئیوری کوسٹ، ڈومینیکا، گیبون، گیمبیا، ملاوی، موریطانیہ، نائجیر، سینیگال، تنزانیہ، ٹونگا، زیمبیا اور زمبابوے کے شہریوں پر جزوی سفری پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل جون میں افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے باہر ایک افغان شہری کی جانب سے نیشنل گارڈ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد صدر ٹرمپ نے تیسری دنیا کے ممالک سے ہجرت روکنے کا بیان بھی دیا تھا۔ صدر ٹرمپ کے تازہ اقدام سے سفری پابندیوں کا شکار ممالک کی تعداد بڑھ کر 35 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹرمپ انتظامیہ مزید 15 ممالک کے شہریوں پر پابندی لگارہی ہے جن میں زیادہ تر کا تعلق افریقا کے ممالک سے ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا ایسے تمام غیر ملکیوں کو روکنا چاہتا ہے جو اسے غیر محفوظ اور غیر مستحکم بناسکتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ہم نے واضح کردیا ہے ایران اور امریکا کے درمیان کوئی بات چیت یا مذاکرات نہیں ہو رہے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
- پی ایس ایل 11: کپتانوں کی اہم پریس کانفرنس
- ایران جنگ نے امریکی صدر کو مشکل میں ڈال دیا، ٹرمپ کی عوامی حمایت کم ہو کر 36 فیصد رہ گئی
- ٹانک میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، دو انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
- موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو پیٹرول فراہمی کے لیے ایپ تیار
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






