چھکوں چوکوں کی برسات؛ پاکستان نے بھارت کو 348 رنز کا اچھا ہدف دے دیا

ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں پاکستان کے اوپنر سمیر منہاس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی۔ دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں سمیر منہاس نے بھارتی بولرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کی اور چھکوں چوکوں کی بارش کر دی۔ سمیر منہاس نے بھارتی بولرز کی خوب دھلائی کی اور 113 گیندوں پر 172رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ سمیر منہاس نے اپنی اننگز کے دوران 17 چوکے اور 9 چھکے لگائے، انہوں نے بیشتر رنز باؤنڈریز لگاکر حاصل کیے۔ پاکستان نے 348  کا ہدف دے دیا ۔