فلو نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، 3 ہزار سے زائد افراد جان سے گئے

امریکا میں فلو کی سرگرمی میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، اور زیادہ تر ریاستیں شدید یا انتہائی شدید فلو کی زد میں ہیں۔ ملک بھر میں کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، ماہرین خبردار ہیں کہ سیزن ابھی شروع ہی ہوا ہے۔ ڈاکٹر مائیکل اوسٹیرہولم، جو یونیورسٹی آف منیسوٹا کے مرکز برائے متعدی بیماریوں کی پالیسی کے ڈائریکٹر ہیں، نے میڈیا کو بتایا کہ فلو سیزن ابھی شروع ہوا ہے، اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ صورتحال کس حد تک بگڑے گی۔ جو ہم اس وقت دیکھ رہے ہیں وہ کیسز کی بہت تیز رفتار میں اضافہ ہے۔