کسٹمز انفورسمنٹ نے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے پچیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا۔ ایف بی آر کے مطابق یہ کاروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ قلات کی معاونت سے کی گئی ،ضبط کیے گئے اسمگل شدہ سامان میں غیر ملکی چھالیہ اور کپڑا شامل ہے۔ ایف بی آر ٹیکس وصول کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام برآمد شدہ سامان کی قیمت ، انشورنس اور فریٹ کی مالیت پچیس کروڑ تیرہ لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر اسمگلنگ، غیر قانونی تجارت کے خلاف انفورسمنٹ کی سخت کارروائیاں جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔