پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں دو نئی ٹیموں کے اضافے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا جناح کنونشن سینٹر رنگ برنگی روشنیوں سے چمک اٹھا ہے۔ پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی بولی لگنے میں چند ہی گھنٹے باقی ہیں جس کے لیے ریہرسلز مکمل کرلی گئی ہیں۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی منفرد انداز میں نیلامی میں شریک ہوں گے۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں نیلامی کی تقریب کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔






