رمضان المبارک ایک انتہائی مقدس مہینہ ہے جس کا انتظار مسلمانوں کو سارا سال رہتا ہے تاہم اب ماہرین فلکیات کی اس حوالے سے ایک اہم پیش گوئی سامنے آئی ہے۔ ماہرین کے مطابق 2030 ایک ایسا سال ہے جس میں مسلمان دوبار اس ماہ مقدس کا استقبال کریں گے، اس کی وجہ اسلامی قمری کیلنڈر اور عیسوی شمسی کیلنڈر کے درمیان فرق ہے۔ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ اسلامی کیلنڈر چاند کی گردش کے مطابق ہوتا ہے اور اس کا سال تقریباً 354 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے، جو عیسوی سال سے 10 سے 11 دن کم ہے۔ اسی لیے رمضان ہر سال تقریبا 10 سے 11 دن پہلے آتا ہے۔






