متحدہ عرب امارات میں رواں سال قومی مسافر ریل نیٹ ورک شروع کیا جا رہا ہے جو 11 شہروں اور علاقوں کو آپس میں منسلک کر دے گی۔ ٹرین سروس “ الاتحاد ریل” نیٹ ورک ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور فجیرہ کو آپس میں منسلک کرے گا جبکہ ابوظبی اور شارجہ کے دور دراز علاقوں تک بھی ریل سروس فراہم کی جائے گی۔ اتحاد ریل کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی کے مغربی علاقے الظفرہ اور شارجہ کے دور دراز صحرائی علاقوں تک ٹرین سروس مسافروں کو پہنچائے گی۔ یہ ریل سروس جدید سہولتوں سے لیس ہو گی ، انٹرنیٹ ( وائی فائی )، موبائل چارجر کی سہولت ہو گی ، ٹرین میں 400 مسافروں کی گنجائش ہو گی۔






