سندھ حکومت نے شبِ برات کے موقع پر صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شبِ برات کی مناسبت سے سندھ کے تعلیمی اداروں میں4 فروری کو تعطیل ہو گی، نوٹیفکیشن کا اطلاق سندھ بھر کے سرکاری و نجی سکولز پر ہو گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی شبِ برات کے موقع پر صوبہ بھر میں تعطیل کا اعلان کیا تھا۔






