علی رضا اعرافی ایرانی سپریم لیڈرکے فرائض انجام دینے والی عبوری کونسل کے رکن مقرر

علی رضا اعرافی ایرانی سپریم لیڈرکے فرائض انجام دینے والی عبوری کونسل کے رکن مقرر ہو گئے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ قیادت کونسل عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دے گی۔ علی رضا اعرافی ایرانی سپریم لیڈرکے فرائض انجام دینے والی عبوری کونسل کے رکن مقرر ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تین رکنی کونسل میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی چیف جسٹس بھی شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مجلس خبرگان رہبری کی جانب سے نیا سپریم لیڈرمنتخب کیے جانے تک یہ کونسل رہبر کے فرائض انجام دے گی۔