دنیا بھر میں 5G ٹیکنالوجی تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب پاکستان میں بھی اس کا استعمال شروع ہو چکا ہے۔ اس نئی ٹیکنالوجی کی بدولت انٹرنیٹ پہلے سے کہیں زیادہ تیز، کالز زیادہ واضح اور کنکشن زیادہ مستحکم ہو جاتا ہے۔ لیکن ماہرین کے مطابق زیادہ تر لوگ اپنے 5G سپورٹڈ فون یا ٹیبلٹ سے پوری طرح فائدہ… اچھی بات یہ ہے کہ 5G کو آن کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔ صرف چند سادہ سیٹنگز تبدیل کرکے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں اسے فعال کیا جا سکتا ہے۔ آئی فون صارفین کے لیے آئی فون استعمال کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پہلے چیک کریں کہ وہ 5G کوریج والے علاقے میں ہیں۔ اس کے بعد سیٹنگز میں جا کر سیلولر کے اندر ”سیلولر ڈیٹا آپشنز“ میں جائیں اور ”وائس اینڈ ڈیٹا“ میں ’5-جی آٹو‘ یا ’5-جی آن‘ منتخب کرلیں۔ ماہرین کے مطابق ’5-جی آٹو‘ بہتر آپشن ہے، کیونکہ یہ بیٹری بچانے کے لیے خودکار طریقے سے نیٹ ورک تبدیل کرتا رہتا ہے۔ آئی پیڈ صارفین بھی تقریباً یہی طریقہ استعمال کریں، بس مینو میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔ سیٹنگز میں جا کر سیلولر کے اندر ڈیٹا آپشنز میں 5-جی آٹو منتخب کرنے سے ڈیوائس تیز رفتار انٹرنیٹ کے لیے تیار ہو جاتی ہے۔ اینڈرائیڈ فونز کے لیے اینڈرائیڈ فونز میں مختلف کمپنیوں کی وجہ سے سیٹنگز کا انداز تھوڑا بدل سکتا ہے، مگر بنیادی طریقہ ایک جیسا ہی ہوتا ہے۔ عام طور پر سیٹنگز میں جا کر ”کنکشنز“ یا ”نیٹ ورک“ کے حصے میں ”موبائل نیٹ ورکس“ کے اندر جا کر 5-جی کو آن کیا جا سکتا ہے۔ ایک بار آن کرنے کے بعد فون خود بخود دستیاب 5جی نیٹ ورک سے کنیکٹ ہوجاتا ہے۔ ٹیبلٹس میں بھی یہی طریقہ کار اپنایا جاتا ہے، خاص طور پر سام سنگ جیسے ڈیوائسز میں۔ صرف نیٹ ورک سیٹنگز میں جا کر 5جی سروس کو فعال کرنا ہوتا ہے۔ البتہ کچھ باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ 5جی صرف ان علاقوں میں کام کرے گا جہاں اس کی سروس موجود ہو۔ اس کے علاوہ آپ کا سم کارڈ اور موبائل پیکج بھی 5جی کے مطابق ہونا چاہیے۔ اگر پھر بھی مسئلہ آئے تو نیٹ ورک سیٹنگز ری سیٹ کرنے سے اکثر مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر 5جی کو درست طریقے سے استعمال کیا جائے تو یہ روزمرہ ڈیجیٹل زندگی کو بہت آسان بنا دیتا ہے۔ چاہے ویڈیوز دیکھنا ہو، آن لائن گیم کھیلنا ہو یا بڑی فائلز ڈاؤن لوڈ کرنا، ہر چیز زیادہ تیز اور بہتر ہو جاتی ہے۔






