مذاکرات کو کامیاب بنانے کی کوششیں، ایران اور امریکا نے پاکستان کے کردار کو خوب سراہا

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران اور امریکا میں جنگ بندی کوششوں کو سراہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس عمل میں اہم اور مثبت کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل دونوں اچھے میزبان ثابت ہوئے۔ انہوں نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے بہت زیادہ کوششیں کیں جو قابلِ تعریف ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیلی بقائی نے بھی پاکستان کی ایران جنگ بندی میں کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تہِ دل سے پاکستان کے شکرگزار ہیں جنہوں نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے پوری کوشش کی۔ ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی پاکستان کی مذاکراتی عمل میں سہولت کاری پر شکریہ ادا کیا۔ قالیباف نے پاکستان کو دوست اور برادر ملک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششیں اس عمل کو آگے بڑھانے میں اہم رہی ہیں۔ محمد باقر نے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں اور سلامتی کا اظہار کیا۔