اسرائیل کو لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا کرنا ہوگا، شہریوں کی اپنے گھروں کو واپسی ہونی چاہیے: محمد باقر قالیباف

ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نےکہا ہے کہ اسرائیل کو لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا کرنا ہوگا، جنوبی لبنان کے شہریوں کی اپنے گھروں کو واپسی ہونی چاہیے۔ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف یک طرفہ فیصلے مسلط کرنے کا دور ختم ہوچکا ہے۔ ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا لبنانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے مفاہمتی یادداشت میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف یک طرفہ فیصلے مسلط کرنے کا دور ختم ہوچکا ہے، ایران نے امریکا کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کو لبنان کے خلاف جنگ کے خاتمے کا وعدہ اور مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا ، کسی بھی خلاف ورزی کا سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔