آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جنرل انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 9 حلقوں اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ مظفر آباد ڈویژن میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھادیا گیا۔ حلقہ ایل اے 31 میں تصادم سے پیپلز پارٹی کا ایک کارکن مشتاق شاہ جاں بحق ہوگیا جبکہ حلقہ کھاوڑہ میں رکن قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کے مطابق رکن قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، صلاح الدین جونیجو این اے 210 سانگھڑ ٹو سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔ خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایل اے 28 مظفرآباد 2 لچھراٹ کے متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ملتوی کردی گئی۔ پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا تھا، آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا، مظفرآباد ڈویژن کے ووٹرز اب شام 6 بجے تک اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ ووٹرز کی زیادہ تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ آزاد کشمیر انتخابات دوسرے مرحلے میں 12 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، مظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستوں پر 208 امیدوار اور 8 لاکھ 9 ہزار 621 ووٹرز ہیں، جب کہ مہاجرین کی 12 نشستوں پر 143 امیدوار مدمقابل ہیں۔ مظفرآباد کے اضلاع میں 1483 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جہاں انتہائی حساس مقامات پر سکیورٹی کی بھاری نفری تعینات رہی۔ آزاد کشمیر کے کچھ حلقوں میں پولنگ کاعمل تاخیر سے شروع ہوا جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ ن پر دھاندلی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں اور اس حوالے سے الیکشن سیل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے چیف الیکشن کمشنر کو خطوط بھی لکھے ہیں۔ حلقہ ایل اے 29 تھری مظفر آباد میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔ راولپنڈی ویلی 4 ایل اے 43 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید بٹ مسلح گارڈ کے ساتھ ملت کالونی پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوگئے، جاوید بٹ کے مسلح گارڈ کو کسی بھی پولیس اہلکار نے نہیں روکا۔ حلقہ ایل اے 28، 29 اور 31 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر، استحکام پاکستان پارٹی کے سردار تنویر الیاس، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر، اور سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سمیت اہم سیاسی رہنماؤں کے درمیان کانٹے دار مقابلے متوقع ہیں، راولپنڈی ڈویژن میں مہاجرین کی 3 نشستوں (27,907 ووٹرز) پر 35 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ کراچی میں آزاد کشمیر اور جموں کی دو نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ سیکورٹی کے لیے 4 ہزار پولیس اہلکار تعینات جبکہ 175 میں سے 31 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں حلقہ ایل اے-45 کشمیر ویلی-VI کے لیے 21 اضلاع میں 41 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جہاں 7,655 ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ تمام حلقوں میں پولنگ ختم ہونے کے دو گھنٹے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- آزاد کشمیر الیکشن دھاندلی زدہ تھے، وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی ہے: بلاول بھٹو
- حکومت نے 4 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا
- سعودی عرب کی نئی ایئرلائن ‘ریاض ایئر’ کا فلائٹ آپریشنز شروع، پاکستان کے لیے بڑا اعلان
- پرتگال کے اسٹار فٹبالر رونالڈو کی شادی کب؟ تاریخ سامنے آگئی
- روزانہ کتنے منٹ تک پیدل چلنا پھیپھڑوں کو صحت مند رکھنے کیلئے ضروری ہے؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






