پھلوں اور سبزیوں کو لمبے عرصے تک کیسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے؟

دھنیہ اور پودینہ بہت جلدی خراب ہوجاتا ہے۔ اس لئے آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو روزانہ استعمال ہونے والی ان عام سبزیوں کو لمبے عرصے تک تازہ اور محفوظ رکھنے کے چند آسان طریقے بتائیں گے۔ سب سے پہلے دھنیا، پودینہ اور ہری مرچوں کو لاتے ہی دھو کر خشک کرلیں اور ان کی ڈنڈیاں وغیرہ توڑ کر علیحدہ کرلیں۔ اب ان کو الگ الگ پیس کر تھوڑا سا زیتون کا تیل ملا کرآئس کیوب کی ٹرے میں جمایا جاسکتا ہے۔ دھنیہ، پودینہ اور ہری مرچیں عام طور ہر ایک ساتھ استعمال کی جاتی ہیں اس لئے ان کو چٹنی بنا کر فریج میں رکھا جاسکتا ہے۔ اس طرح یہ مہینوں خراب نہیں ہوں گی۔ دھنیہ اور پودینہ کو خشک کر کے پاؤڈر بنا کر رکھا جاسکتا ہے۔ ان سبزیوں کی ڈنڈیاں صاف کر کے ان کو اخبار میں اس طرح لپیٹ کر رکھیں کہ ہوا کا گزر نہ ہو۔ ائیر ٹائٹ باکس میں بھی رکھنا ممکن ہے۔

کیٹاگری میں : صحت