افغان طالبان نے چترال حملے میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے 200 سے زائد دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف حکومت پاکستان کی کاوشیں اور افغان طالبان پر مسلسل دباؤ کی حکمت عملی کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان ہی کاوشوں کے نتیجے میں افغان طالبان نے چترال حملے میں ملوث 200 سے زائد دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق 21 ستمبر 2023 کو افغان طالبان نے افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے آصف درانی سے کابل میں ملاقات کی، ملاقات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بارے میں تفصیلات شیئر کی گئی تھیں۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بارہا افغان حکومت پر زور دیا جاتا رہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے جبکہ افغان حکام بھی کئی بار اس عزم کا اعادہ کر چکے ہیں کہ افغان سرزمین کو پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا لیکن اس کے باوجود پاکستان میں ہونے والی کئی شدت پسند کارروائیوں میں دہشتگردوں نے افغان سرزمین استعمال کی۔ 6 ستمبر کی رات چترال کے علاقے کیلاش میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے 2 فوجی چوکیوں پر حملہ کیا گیا جس میں پاک فوج کے 4 بہادر جوان شہید ہوئے تھے جبکہ سکیورٹی فورسز نے حملہ پسپا کرکے دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا تھا اور فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشتگرد ہلاک اور بڑی تعداد میں شدید زخمی ہوئے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- وزیر اعظم سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
- شیر افضل مروت سے سخت سوال پوچھنے والے یوٹیوبر پر تھپڑوں کی بارش
- سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری
- اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز نے ڈونلڈ ٹرمپ سے جنسی تعلق کی عدالت میں تصدیق کر دی
- میرا ہدف پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا ہے، محمد عامر کا بڑا بیان
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015