لاہور کے سکولز، مارکیٹس، سرکاری و نجی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

شہر میں سموگ اور بڑھتی آلودگی کے باعث وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بڑا حکم دیدیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں مارکیٹیں بدھ کو بھی بند کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ورک فرام ہوم ہو گا۔ سموگ کے تدارک کیلئے تاجروں نے کمشنرلاہور اورسی سی پی او کی تجویز مان لی۔ کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا نے تاجروں کے وفد سے ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ بدھ کوسکولز،مارکیٹس، سرکاری اور نجی ادارے بھی بند ہوں گے۔ اسموگ اورفضائی آلودگی کے پیش نظرکیاگیا۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نےکہا کہ منگل بدھ اورجمعرات سموگ کا انڈیکس زیادہ ہوتا ہے۔ تاجراگر چاہیں گے تواتوار کود کانیں کھول سکتے ہیں۔ کمشنر لاہورڈویژن نےکہا کہ سموگ کے لحاظ سے اکتوبر اور نومبر بہت اہم مہینے ہیں ۔سکول بھی بدھ کو بند رہیں گے۔سکول انتظامیہ ورک فرام ہوم کرے گی، بنک ،نجی ادارے ،مارکیٹس ،کلب ،ہوٹلز بند ہوں گے تاہم اس فیصلے پر عمل درآمد آئندہ ہفتے کابینہ کی منظوری کے بعد ہوگا۔