سیکرٹری صحت بلوچستان کی کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر سے ملاقات، صحت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

 سیکرٹری صحت بلوچستان اسفند یار کاکڑ نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کوئٹہ میں ملاقات کی اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور بلوچستان میں صحت کے شعبے میں اصلاحات اور مختلف امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر کونسل کے تمام ممبران بھی موجود تھے۔ سی  پی ایس پی کے صدر کے کوئٹہ دورے کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا سیمینار میں بلوچستان میں صحت کی سہولیات کی بہتر فراہمی سے متعلق سی پی ایس پی اور محکمہ صحت بلوچستان میں تعلقات کے مزید فروغ، مکران میڈیکل کالج اور جھالاوان میڈیکل کالج کی تکنیکی معاونت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔  پوسٹ گریجویٹس اور ڈاکٹرز کی ٹریننگز اور انکے معیار کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ  بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے ماضی میں صحت سے متعلق مسائل کا سامنا رہا ہے۔ اس ضمن میں سی ادارہ سی پی ایس پی بلوچستان میں صحت کی سہولیات کی بہتر اور موثر فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت