روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے قتل عام کے پیچھے امریکی حکمران اشرافیہ اور ان کے ساتھی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ، یوکرین، عراق اور شام کے واقعات کے پیچھے بھی امریکی حکمران اشرافیہ اور ان کے ساتھی ہیں۔ ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکی حکمران اشرافیہ مقدس سر زمین پر افراتفری چاہتی ہے، فلسطینیوں کی مدد ان لوگوں سے لڑکر کی جاسکتی ہے جو اس تنازع کے پیچھے ہیں، ہم ان لوگوں سے یوکرین میں لڑ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی بمباری کے ساتھ ساتھ زمینی جارحیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 8 ہزار 306 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 3457 بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 15 ہزار 500 سو فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ہیٹ ویو کے پیش نظر تمام اسکول 7 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان
- انجیلو میتھیوز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- صدر مملکت اور وزیراعظم کا ایرانی صدرکی اندوہناک موت پرافسوس کا اظہار
- ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے پر پاکستان میں سوگ کا اعلان
- معروف بالی ووڈ اداکارہ کا الیکشن میں کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015