سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالفین الیکشن میں کھڑے ہوں ہم ان کو ویلکم کہتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو کام نہیں کرنا آتا اور نہ کروانا آتا ہے، اس صدی میں مارشل لاء لگانا آسان نہیں۔ خان گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اس لیے نہیں ہٹایا کہ ہمیں حکومت اور صرف طاقت کی ضرورت تھی، ہمیں عوام اور ملک کی ترقی کی ضرورت تھی۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ دل کرتا ہے کہ آج سندھی میں بات کروں، بھٹو کی قبر پر لکھا ہے کہ یہاں عوام کا نوکر دفن ہے، میں نے ایک سوچ کے تحت پارلیمنٹ کو اختیارات واپس کیے، ہمارے مخالفین الیکشن میں کھڑے ہوں ہم ان کو ویلکم کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب اپنی سیاست کریں ہماری اپنی سیاست اور فلاسفی ہے، بے نظیر بھٹو کی شہادت پر بھی کہا کہ پاکستان کھپے، ورکرز کے ہاتھوں مجبور ہوں کہ باہر نہیں جا سکتا، ورکرز کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر کیا کہوں گا۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر کمزور ہو رہا ہے، اگر کوئی بہتری کی بات کرتے ہیں تو ان کو لگتا ہے کہ شاید اس میں ہمارا کوئی فائدہ ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ انسان کی خدمت کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کی نوکری کی ہے، عوام کی خدمت ہی ہماری جنت ہے، سمندر سے صاف کر کے کراچی کو پانی دے سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں پتہ ہے کہ بارڈر کے باہر کیا ہو رہا ہے، دوستوں نے کہا کہ آپ تاریخ کے خلاف جا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں افغان بھائی واپس جائیں لیکن جائیں کس پر، وہاں ہے کیا، ہم نے جب بات کی ہے تو ملک کے فائدے کی بات کی ہے، دوستوں اور دشمنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کو بنایا بھی سندھ نے ہے اور بچانا بھی سندھ نے ہے۔ آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلسطین میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، افسوس کہ فلسطین کے لیے اتنا نہیں کر رہے جتنا کرنا چاہیے، ہمیں کچھ ہاتھ سے بھی مدد کرنی چاہیے اور آگے بڑھ کر مدد کرنی چاہیے، ان شاء اللّٰہ وہ وقت آئے گا تو ہم ان کی مدد کریں گے، پہلے بھی بھٹو صاحب نے مدد کی تھی، اب بھی پیپلز پارٹی آئے گی تو مدد کرے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015