پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہوگا، صفر جمع صفر کا نتیجہ صفر ہی ہوتا ہے۔ اس بار مقابلہ دیہی سندھ کے ساتھ شہری سندھ میں بھی نہیں، آئندہ الیکشن میں مقابلہ سندھ نہیں وسطی پنجاب میں ہوگا۔ بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آنے والا سال پیپلز پارٹی کا سال ہوگا۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے بہت کام کیے ہیں، جبر و ظلم برداشت کیے لیکن میدان کبھی نہیں چھوڑا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں پی پی کامیابی حاصل کرے گی۔ آج تک کبھی شفاف الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو اقتدار نہیں ملا، ن لیگ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئی، سیاسی قائد کا کام ہوتا ہے کہ وہ ہمیشہ عوام میں رہے، ماضی کی روایتیں سب کے سامنے ہیں۔ اپنی سابقہ حکومت کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں ایس آئی یو ٹی جیسے رول ماڈل اسپتال موجود ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں ایک اسپتال تک نہیں بنایا۔ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کا بھٹہ بیٹھا دیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ سندھ میں برسات کے موقع پر آنے والے ہمیشہ لوٹ جاتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کو صرف الیکشن میں سندھ یاد آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اسلامی ٹچ کی باتیں کرنے والا کہاں گیا؟ ہم نہیں چاہتے 2024 میں کوئی شخص ملک پر تھوپا جائے۔ نااہل جماعتوں کو عوام مسترد کردیں گے۔ عوام کی رائے کے بعد کوئی نااہل ملک پر نہیں تھوپا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملک میں تاریخی کام کیے ہیں۔ بلاول بھٹو نے ملک کو پہچان دی ہے۔ ہماری جماعت کہتی ہے ہمیں ایڈ نہیں ٹریڈ چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقتدار میں وہی جماعتیں آئیں گی جو عوام کے درمیان ہوں گی۔ آج تک کبھی شفاف الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو اقتدار نہیں ملا۔ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئی۔ یہ بھی پڑھیں: کسی کو مائنس کرنا ن لیگ کےایجنڈے میں شامل نہیں: سعد رفیق انکا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر آگے چلا جائے۔ تقسیم کی بات پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور کراچی کی جماعت نے کی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015